کراچی میں تاجروں کا  یکم رمضان سے دکانیں کھولنے کا اعلان

پاکستان کے شہر کراچی کے چھوٹے تاجروں نے یکم رمضان سے دکانیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےپاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے چھوٹے تاجروں نے یکم رمضان سے دکانیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سندھ تاجر اتحاد نے صوبائی حکومت کو ایس او پی تیار کرنے کے لیے دو روز کا وقت دے دیا اور کراچی کے چھوٹے تاجروں نے یکم رمضان سے دکانیں کھولنے کا بھی اعلان کردیا۔ سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے کہا کہ مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا اب دکانیں کھولیں گے۔ سندھ تاجر اتحاد کے رہنما محمد رضوان نے کہا کہ حکومتی ایس او پی کا انتظار نہیں کیا جاسکتا، ایس او پی آئے نہ آئے یکم رمضان سے کاروبار کھول دیا جائے گا اور اگر حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی تو دیکھا جائے گا۔ تاجر رہنماؤں نے جیل بھرو تحریک اور گرفتاریاں دینے کا بھی اعلان کردیا۔

ادھر کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی اجازت کے بغیر کسی کو کاروبار کی اجاز ت نہیں ہے اور جو دکاندار حکومت سندھ کی اجازت کے بغیر کاروبار شروع کریں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

News Code 1899605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =