مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر کے فوجی امور کے سربراہ جنرل محمد شیرازی نے سپاہ کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی کو ٹیلیفون کرکے سپاہ کی تاسیس کے دن کی مناسبت سے رہبر معظم کی طرف سے سپاہ کے تمام کارکنوں اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کیا ہے۔
جنرل محمد شیرازی نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا" سپاہ کے تاسیس کے دن کی مناسبت سے میرا سلام سپاہ کے تمام کارکنوں اور ان کے اہلخانہ کو پیش کردینا" ، رہبر معظم نے سپاہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سپاہ کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ