مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری جاں بحق

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو جاں بحق کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران  مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو جاں بحق کردیا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ملہورا میں بھارتی فوجی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کی آڑ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ علاقے میں  بھارتی فوج کے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور فوج نے اس علاقہ میں موبائل فون پر انٹرنیٹ کی سہولت بند کردی گئی ہے۔ ادھربھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ چاروں کشمیری نوجوان مسلح جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں۔

News Code 1899593

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha