ایرانی وزیر خارجہ کی بشار اسد سے ملاقات/ اسلامی مزاحمت کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ شام کے ایک روزہ دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں اسلامی مزاحمت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  شام کے ایک روزہ  دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں اسلامی مزاحمت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس ملاقات میں شام کےصدر بشار اسد نے ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کے بارے میں ایرانی حکومت، عوام اور جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ شام کے صدر بشار اسد نے شہید قاسم سلیمانی کی شام، عراق ، فلسطین اور لبنان میں خدمات کو بے مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ شام اور عراق سے دہشت گردی کے خاتمہ میں  شہید قاسم سلیمانی نے بنیادی ، اساسی  اور بے مثال کردار ادا کیا۔

اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے کورونا وائرس کے دور میں بھی پابندیوں کو جاری رکھ کر ثابت کردیا ہے کہ امریکہ انسانیت کا بہت بڑا دشمن ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے شہید سلیمانی کی تشییع جنازہ میں شامی نمائندوں کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے باوجود ایران کی طرف سے اسلامی مزاحمت کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا۔ اس ملاقات میں آستانہ اجلاس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے وزير خارجہ نے اس سے قبل شام کے وزير خارجہ ولید المعلم کے ساتھ بھی دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ مبصرین ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ دمشق کو اہم قراردے رہے ہیں۔ ذرائع‏ کے مطابق  ایران علاقائی مسائل کو گفتگو اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

News Code 1899552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Zafar Iqbal IN 17:49 - 2020/04/20
      0 0
      بہت شاندار۔ شام اور ایران کی دوستی لازوال ہے۔