کینیڈا میں فائرنگ سے 16 افراد ہلاک

کینیڈا کے صوبے نووا اسکوچیا میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے کم از کم 16 افراد کو ہلاک کردیا ہے جن میں ایک خاتون پولیس افسر بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے صوبے نووا اسکوچیا میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے کم از کم 16 افراد کو ہلاک کردیا ہے جن میں ایک خاتون پولیس افسر بھی شامل ہیں۔ کینیڈین پولیس کے مطابق، یہ شخص بظاہر ایک پولیس کار میں سوار تھا جس نے نووا اسکوچیا کے قصبے پورٹاپیک میں مختلف مقامات فائرنگ کرکے لوگوں کو قتل کیا۔ پولیس نے 12 گھنٹے تک اس کا تعاقب کیا اور بالآخر اس حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا گیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 16 افراد کے مرنے کی مصدقہ اطلاع ہے لیکن مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

نووا اسکوچیا پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور کی شناخت 51 سالہ گیبریل وورٹمین کے نام سے ہوئی ہے تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس حملے کے محرکات کیا تھے۔ یہ جاننے کےلیے تفتیش جاری ہے۔

News Code 1899548

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =