مہر خبررساں ایجنسی نے بغداد الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے عرقی فورسز کی وہابی تکفیریوں کے خلاف آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ بہت سے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ عادل عبدالمہدی نے کہا کہ عراقی فورسزکا روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے ملک کی اقتصادی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے عراق کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ عادل عبدالمہدی نے عراق میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں بھی اقدامات کو مؤثر اور مثبت قراردیا۔

عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے عرقی فورسز کی وہابی تکفیریوں کے خلاف آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔
News Code 1899541
آپ کا تبصرہ