مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے صوبہ الحدیدہ میں سعودی عرب کی اتحادی فورسز کے ایک جاسوس طیارے کو سرنگوں کردیا۔ اطلاعات کے مطابق یمنی ایئر ڈیفنس فورسز نے صوبہ الحدیدہ کے علاقہ الشجن میں سعودی عرب کے جاسوس طیارے کو سرنگوں کیا۔ ادھر سعودی عرب کے جنگي طیارون کی یمن کے مختلف صوبوں پر بمباری جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

یمنی فورسز نے صوبہ الحدیدہ میں سعودی عرب کی اتحادی فورسز کے ایک جاسوس طیارے کو سرنگوں کردیا۔
News Code 1899540
آپ کا تبصرہ