کراچی سے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے 4 افراد گرفتار

پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے القاعدہ برصغیر کراچی نیٹ ورک کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے القاعدہ برصغیر کراچی نیٹ ورک کے 4  دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ایس ایس پی عرفان بہادر نے کہا کہ ایس آئی یو سی آئی اے پولیس نے گلستان جوہر میں کارروائی کرکے وہابی دہشت گرد اورکالعدم تنظیم  القاعدہ برصغیر کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ہے۔ ایس ایس پی سی آئی اے عرفان بہادر کے مطابق گرفتار افراد القاعدہ برصغیر کے اہم  دہشت گرد ہیں جن میں محمد عمر ، محمد بلال ، محمد وسیم اور محمد عامر شامل ہیں، ان کے قبضے سے 10 ڈیٹونیٹر ، ریموٹ اور ریسیور برائے آئی ڈی ، بونا کارڈ ، 3 ہینڈ گرینڈ اور 2 کلاشنکوف شامل ہیں۔عرفان بہادر نے کہا کہ چاروں ملزمان کراچی میں بڑی تخریب کاری کرنا چاہتے تھے ، انہوں نے سٹی کورٹ ، پولیس ٹریننگ سینٹر ،پاکستان اسٹاک ایکسچینچ اور حساس اداروں کے دفتروں کی ریکی کر رکھی تھی، اور افغانستان سےدہشت گردی کی تربیت بھی حاصل کی ہوئی تھی۔

News Code 1899533

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =