فلپائن میں دہشت گردوں کے حملے میں 11 فوجی اہلکار ہلاک

فلپائن میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11فوجی اہلکار ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11فوجی اہلکار ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات  کے مطابق فلپائن کے صوبے سولو میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لیے جانے والے فوجی قافلے پر دہشت گردوں  نے دھاوا بول دیا۔ گرنیڈ سے فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا گیا اور گاڑیوں سے باہر نکلنے والے اہلکاروں کو گولیوں سے بھون دیا گیا۔سولو کے ملٹری کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کیری لیٹو سوبی جانا نے میڈیا کو بتایا کہ فوجی قافلے پر حملہ شدت تنظیم ابو سیاف کے دہشت گردوں نے کیا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

News Code 1899522

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =