دنیا بھر میں کورونا وائرس سے1 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 لاکھ 31 ہزار 892 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 60 ہزار 763 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 لاکھ 31 ہزار 892 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 60 ہزار 763 ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 15 لاکھ 73ہزار 935 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 55 ہزار 280 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 57 ہزار 957 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 39 ہزار 15 ہو گئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 38 ہزار 913ہو گئی ہے۔ اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 23 ہزار 227 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 75 ہزار 925 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 18 ہزار 323 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 51 ہزار 793 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 4 ہزار 538 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 43 ہزار 724 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 15 ہزار 464 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 217 ہو گئی۔

News Code 1899516

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =