نائجیریا کی فوج کے چیف آف اسٹاف کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک

افریقی ملک نائجیریا کی فوج کے چیف آف سٹاف کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک نائجیریا کی فوج  کے چیف آف سٹاف کورونا وائرس کے باعث ہلاک  ہوگئے ہیں۔ نائجیریا کے صدارتی محل کی جانب سے  ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ " صدارتی محل کو یہ بتاتے ہوئے انتہائی افسوس ہے کہ صدر کے چیف آف سٹاف مالم ابا کیاری اب ہم میں نہیں رہے۔ ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور ان کا علاج جاری تھا لیکن وہ 17 اپریل 2020 کو جمعہ کے روز انتقال کرگئے۔" واضح  رہے کہ مالم ابا کیاری نے گزشتہ دنوں جرمنی کا سفر کیا تھا جہاں وہ کئی لوگوں سے ملے تھے ۔ وطن واپسی پر انہوں نے کئی میٹنگز میں شرکت کی۔  ورلڈ میٹرز کے مطابق افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی کے مسلمان ملک نائجیریا میں اب تک کورونا وائرس کے 493 کیسز سامنے آئے ہیں  ۔  یہاں اب تک کورونا کی وجہ سے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

News Code 1899511

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha