کورونا وائرس کی وجہ سے برطانوی شہزادی کی شادی منسوخ

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ملکہ برطانیہ کی پوتی، شہزادی بیٹریس اور ان کے منگیتر ایڈورڈو میبل موتزی کی شادی بھی منسوخ ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ملکہ برطانیہ کی پوتی، شہزادی بیٹریس اور ان کے منگیتر ایڈورڈو میبل موتزی کی شادی بھی منسوخ ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اکتیس سالہ شہزادی بیٹریس کی شادی گزشتہ ماہ یعنی مارچ میں ہونا تھی اور بکنگھم پیلس کی جانب سے اس کا اعلان بھی کردیا گیا تھا لیکن ناول کورونا وائرس کی عالمی وبا اور برطانیہ میں اس کی شدت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے یہ تقریبات مؤخر کردی گئی تھیں۔ تاہم اس بارے میں کوئی واضح اعلان سامنے نہیں آیا تھا۔ گزشتہ روز اس بارے میں شہزادی بیٹریس کی جانب سے ایک نیا اعلان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی کی تقریب منسوخ کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

News Code 1899504

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =