پاکستانی طیارہ امارات میں پھنسے 200 پاکستانیوں کو لانے کے لئے دبئی پہنچ گيا

متحدہ عرب امارات میں پھنسے 200 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز دبئی پہنچ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پھنسے 200 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز دبئی پہنچ گئی۔ فلائٹ نمبر پی کے 702 مانچسٹر سے دبئی پہنچی ہے جو پاکستانیوں کو لے کر شام کو اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگی۔کئی ہفتوں سے پھنسے ہوئے 200 سے زائد پاکستانی دبئی ایئرپورٹ پر بورڈنگ لے چکے ہیں۔دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے قومی ایئرلائن کی یہ پہلی پرواز ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ہی محصور پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آپریشن شروع ہو سکیں گے۔

News Code 1899498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =