کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی دولہا کو مہنگی پڑ گئی

پاکستان کے شہر کراچی میں ملیر سٹی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر دولہا سمیت 3 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں ملیر سٹی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر دولہا سمیت 3 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایچ او ملیر سٹی ناجیا اقبال کا کہنا تھا کہ تھا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملیر جناح اسکوائر کے قریب بنگلوز کی گلی میں خاموشی سے شادی کی تقریب منعقد کی جا رہی تھی اور اس حوالے سے شامیانے، قناعتیں اور کرسیاں لگائی گئی ہیں جس پر انھوں نے فوری طور پر پولیس کی نفری کے ہمراہ مذکورہ مقام پر چھاپہ مار کر دولہا وقار سمیت 3 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ لگائے جانے والے شامیانے اور ڈیکوریشن کا دیگر سامان وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

News Code 1899494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =