دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 لاکھ قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 47 ہزار 384 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 لاکھ  قریب پہنچ  گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 47 ہزار 384 ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 14 لاکھ 90 ہزار 701 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 56 ہزار 558 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 2 ہزار 965 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےاس بیماری سے نجات پا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ افراد متاثرہ ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی امریکہ ميں سب سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 34 ہزار 641 ہو گئیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 210 ہو گئی ہے۔

News Code 1899477

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =