مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس نفری کی کمی دور کرنے کے لئے مزید اقدامات کریں گے، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے بھی پولیس افسروں اور اہلکاروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے جب کہ کورونا وباء کے دوران موثر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پولیس نے مثالی کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ نے پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
News Code 1899472
آپ کا تبصرہ