بل گیٹس کی امریکی صدر ٹرمپ پر شدید تنقید

مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی اور امریکی ارب پتی بل گیٹس نے عالمی ادارہ صحت " ڈبلیو ایچ او " کی امداد روکنے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا ڈبلیو ایچ او کے بارے میں اعلان انتہائی خطرناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی اور امریکی ارب پتی بل گیٹس نے عالمی ادارہ صحت " ڈبلیو ایچ او " کی امداد روکنے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکی صدر کا ڈبلیو ایچ او کے بارے میں اعلان انتہائی خطرناک ہے۔۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا عالمی ادارہ صحت کی ایک ایسے وقت میں امداد بند کرنا جب پوری دنیا کرونا کے خلاف لڑ رہی ہے انتہائی خطرناک اور تشویشناک ہے۔ امریکی صدر کے اعلان سے " کرونا وائرس "  کے خلاف " ڈبلیو ایچ او" کی کوششیں مزید کمزور ہوسکتی ہیں۔ واضح  رہے کہ جنوری میں بل گیٹس نے عالمی ادارہ صحت کو کرونا کی ویکسین کی تیاری اور دیگر وبائی امراض سے روک تھام کے لیے ایک سو ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کرونا وائرس بحران میں اس ادارے نے انتہائی بدنظمی کا مظاہرہ کیا اور اس کے پھیلاؤ کو چھپایا اور چین کے ساتھ تعاون کیا ہے ۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے ڈبلیو ایچ او کو مالی امداد روکنے کے امریکی فیصلے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایسے اقدامات کرنے کا وقت نہیں ہے۔

News Code 1899466

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =