بنگلہ دیش سے ملائیشیا جانے والی روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی میں 24 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش سے ملائیشیا جانے والی روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی دو ماہ تک بے یار و مددگار کھلے سمندر میں بھٹکتی رہی جس کے دوران 24 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 396 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش سے ملائیشیا جانے والی روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی دو ماہ تک بے یار و مددگار کھلے سمندر میں بھٹکتی رہی جس کے دوران 24 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 396 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے روہنگیا مسلمان کورونا وائرس وبا سے خوف زدہ ہوکر ملائیشیا جانے کے لیے ایک کشتی پر روانہ ہوئے لیکن کشتی راستہ بھٹک گئی اوروہ  دو ماہ تک کھلے سمندر میں بھٹکتی رہی۔ بنگلہ دیش کے کوسٹ گارڈز کو معمول کے گشت کے دوران کشتی ایک ہی جگہ ٹھہری ہوئی نظر آئی تو امدادی ٹیم کو طلب کیا جس نے کشتی میں سے 24 لاشوں کو نکالا جب کہ بھوک و پیاس سے نڈھال دیگر 396 مسافر اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل بھی نہیں رہے تھے۔ کشتی میں سوار 396 روہنگیا مسلمانوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پناہ گزین کیمپ میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسافروں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

News Code 1899453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =