مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ " آئی ایم ایف " اور عالمی بینک کو فنڈز فراہم کرنیوالے امیر ممالک کے گروپ جی 20 ممالک نے پاکستان سمیت غریب رکن ممالک کے ذمہ یکم مئی 2020 کو واجب الادا قرضوں کی واپسی مؤخر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے جی 20 ممالک کی طرف سے غریب و پسماندہ ممالک کے دوطرفہ قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کی اجازت دینے کا خیرمقدم کیا ہے،اس ضمن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک گروپ کی طرف جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق جی 20 ممالک نے غریب ممبر ممالک کے ذمہ یکم مئی 2020 کو واجب الادا قرضوں کی واپسی مؤخر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔قرضوں میں تاخير کی مدت ایک سال تک ہوگی۔ قرضوں کی ادائیگی میں تاخير کورونا وائرس کی وجہ سے پیش آنی والی مشکلات کی وجہ سے کی گئي ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ " آئی ایم ایف " اور عالمی بینک کو فنڈز فراہم کرنیوالے امیر ممالک کے گروپ جی 20 ممالک نے پاکستان سمیت غریب رکن ممالک کے ذمہ یکم مئی 2020 کو واجب الادا قرضوں کی واپسی مؤخر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
News Code 1899447
آپ کا تبصرہ