ایرانی وزیر خارجہ کی چین کے وزیر خارجہ سے ٹیلفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے چین کے وزير خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں افغانستان کے امور اور کورونا کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے چین کے وزير خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں افغانستان کے امور اور کورونا کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ چین اور ایران کے وزراء خارجہ نے باہمی گفتگو دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینےاور کوروناو آئرس کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے پر تاکید کی۔ جواد ظریف اور وانگ یی نے امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی اداروں کو کمزور بنانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

News Code 1899435

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =