آیت اللہ یعقوبی کی بھارت کے غریب اور پسماندہ طبقوں کی امداد پر  تاکید

بھارت کے ممتاز عالم دین نے کہا ہے کہ عراق کے دینی مرجع آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی نے کورونا وائرس کے اس مشکل دور میں بھارت کے غریب اور پسماندہ طبقوں کی امداد پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ممتاز عالم دین علامہ عابد علی نے کہا ہے کہ عراق کے دینی مرجع آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی نے کورونا وائرس کے اس مشکل دور میں بھارت کے غریب اور پسماندہ طبقوں کی امداد پر تاکید کی ہے۔ علامہ عابد علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں غریب اور کم درآمد افراد کے درمیان امداد کی تقسیم کے دوران کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی اور عراق کے دینی مرجع آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی نے غریب اور پسماندہ افراد کو مدد فراہم کرنے پر زوردیا ہے انھوں نے کہا کہ بھارت کے مذہبی رہنماؤں کی سرپرستی میں غریب اور پسماندہ افراد میں امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہےگا۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سماجی اور فلاحی تنظیموں کا تعاون بھی ضروری ہے۔

News Code 1899432

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =