دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی جب کہ ایک لاکھ 26 ہزار 782 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی جب کہ ایک لاکھ 26 ہزار 782 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔  جبکہ 4لاکھ 66 ہزار 948 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس نے امریکہ کو بری طرح متاثر کیا ہے، اس وائرس سے امریکہ میں اب تک 26 ہزار64 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس میں سے صرف ریاست نیو یارک میں 10 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں ۔ اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث مزید 602 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 67 ہوگئی ہے۔ اسپین میں بھی مزید 300 افراد جان کی بازی ہار گئےجب کہ ہلاکتوں کی کل تعداد 18 ہزار 255 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء سے مزید 778 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 107 تک پہنچ گئی ہے۔ فرانس میں بھی کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 729 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث ایران میں 4 ہزار 683، بیلجیم میں 4 ہزار 157 جب کہ چین میں 3 ہزار 341 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

News Code 1899431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =