چین اور روس کے وزراء خارجہ کی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید

چین اور روس کے وزراء خارجہ نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور روس کا مخۃلف شعبوں میں باہمی تعاون جاری رہےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین اور روس کے وزراء خارجہ وانگ یی اور لاوروف نے ٹیلیفون پر گفتگو میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  چین اور روس کا مخۃلف شعبوں میں باہمی تعاون جاری رہےگا۔ چین کےوزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف چین اور روس کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون  سے نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور  جامع سٹرٹیجک شراکت داری برائے ہم آ ہنگی بھی بڑھی ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلا ﺅ نے دنیا بھر کے ملکوں کو ایک بڑے امتحان سے دو چار کردیا ہے جس سےعالمی سیاسی اور معاشی منظرنا مے پردور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ اس موقع پر لاوروف نے وبائی مرض کے خلاف سازوسامان اور میڈیکل ٹیمز روس بھجوانے پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ روس اور چین سیاسی طور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور وبائی مرض کے خلا ف ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور وبائی مرض کے خلاف ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کررہے ہیں جو روس چین تعلقات کے منفرد اور سٹریٹجک نوعیت کی مکمل عکاسی کرتے ہیں ۔لاوروف نے کہا کہ روس وبائی مرض کےخلاف جنگ میں چین کی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

News Code 1899429

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =