متحدہ عرب امارات نے اپنی جیلوں سے 400 پاکستانی قیدی رہا کردیئے

کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے اپنی جیلوں سے 400 قیدی رہا کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے اپنی جیلوں سے 400 قیدی رہا کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ معمولی جرائم میں ملوث 400 پاکستانی قیدیوں کو متحدہ عرب امارت کی حکومت دو پروازوں کے ذریعے پاکستان بھجوائے گی۔ رہا ہونے والے قیدیوں کو فیصل آباد اور پشاور کے ہوائی اڈّوں پر پہنچایا جائے گا۔ قیدیوں کی واپسی کے لئے پاکستانی سفارت خانہ ابو ظہبی اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی امارات کے حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔

News Code 1899424

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =