پاکستان میں راشن کی تقسیم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی

پاکستان کے شہر کراچی میں سرجانی ٹاؤن میں راشن کی تقسیم کے دوران فائرنگ کے نتیجے ایک شخص ہلاک جبکہ 3 نوجوان زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایک پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  کے شہر کراچی میں سرجانی ٹاؤن میں راشن کی تقسیم کے دوران فائرنگ کے نتیجے ایک شخص ہلاک جبکہ 3 نوجوان زخمی ہوگئے۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 36سی مکان نمبر ایل 208 کے سامنے منگل کی شام ساڑھے پانچ بجے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 35سالہ جاوید ولد جان محمد ہلاک ہوگیا،مقتول کا بھائی 40سالہ سلیم اورعلاقے کے دونوجوان 18سالہ عدنان ولد رحیم اور 22 سالہ عظیم ولد عبدالعزیز شدید زخمی ہوگئے۔ علاقہ مکینوں نے ہلاک وزخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطر سے باہر ہے جبکہ قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کا سراغ لگالیا ہے، ان میں عبداللہ شاہ ، شامو اور محمد دین شامل ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹیاں چھاپے مار رہی ہے ، تینوں ملزمان سرجانی ٹاؤن کے رہائشی ہیں۔

News Code 1899415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =