جنوبی ایشیائی ملکوں کو غربت سے لڑنے کے لئے لیے پہلے سے زیادہ کام کرنا ہوگا

عالمی بینک نے جنوبی ایشیائی ملکوں کو صحت عامہ اور غربت سے لڑنے کے لیے پہلے سے زیادہ کام کی سفارش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی بینک نے جنوبی ایشیائی ملکوں کو صحت عامہ اور غربت سے لڑنے کے لیے پہلے سے زیادہ کام کی سفارش کی ہے۔ عالمی بینک نے ایشیائی ملکوں میں کورونا وائرس کے نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال جنوبی ایشیا میں معیشت کی رفتار 1.8 سے 2.8 فیصد ہونے کا خدشہ ہے جبکہ کورونا وائرس سے پہلے معیشت کی رفتار 6.3 فیصد کا اندازہ تھا۔ عالمی بینک کی جانب سے جای کردہ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا 40 سال میں پہلی بار اس رفتار سے معیشت کی تنزلی کا شکار ہوگا جبکہ سال 2021 میں جنوبی ایشیا میں معیشت کی رفتار 3.1 سے 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق چھ ماہ قبل 2021 میں جنوبی ایشیا کی معیشت کی رفتار 6.7 فیصد کا اندازہ لگایا گیا تھا جبکہ سال 2021 میں معیشت کی رفتار3.1 سے 4 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوروناوائرس سے جنوبی ایشیا کی معاشی ترقی 3 فی صد تک کم ہونے کا خدشہ ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث جنوبی ایشیا کے آٹھ ممالک میں کاروبار معطل ہے جس سے معیشت کا پہیہ رک گیا ہے۔

News Code 1899348

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =