لاہور کیمپ جیل میں 60 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

پاکستان کے شہرلاہور کیمپ جیل میں مزید 9 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کیمپ جیل میں اب تک 60 قیدیوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے، کیمپ جیل کے 527 قیدیوں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرلاہور کیمپ جیل میں مزید 9 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کیمپ جیل میں اب تک 60 قیدیوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے، کیمپ جیل کے 527 قیدیوں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق کیمپ جیل لاہور میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور جیل ذرائع کے مطابق مزید 9 قیدیوں کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے، جس کے بعد  60 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ 527 قیدیوں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے اور 438 قیدیوں کی رپورٹ جیل حکام کو موصول ہوئی اور 378 قیدیوں کی رپورٹ منفی آئی ہے  جبکہ 79 قیدیوں کی ابھی بھی آنا باقی ہے اور اس کے بعد مزید کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔  کیمپ جیل لاہور میں کورونا وائرس کے حوالے سے اس سے پہلے عارضی ہسپتال قائم کیا گیا تھا۔

News Code 1899320

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha