فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار سے زائد ہوگئی

فرانس میں کورونا وائرس سے مزید 987 افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13197 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں کورونا وائرس سے مزید 987 افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13197 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق  کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات اور نئے مریضوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، فرانس میں بھی  لاک ڈاون میں سختی کے باوجود اموات کا  سلسلہ جاری ہے۔ فرانس میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 13197 تک جاپہنچی ہے۔  فرانس کی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید987 افراد جان بحق ہوئے جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد13197ہوگئی ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس کے مزید7120 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد124,869ہوگئی ہے۔فرانس میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثر 7004 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

News Code 1899315

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha