مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کی نیشنل آرمی کا کہنا ہے کہ اس نے لیبیا کے مغرب میں ترکی کے 2 ڈرونز کو گرایا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا میں خلیفہ حفتر کے زیر قیادت فوج نے ترکی کے 2 ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ لیبیا کے نیشنل آرمی کا کہنا ہے کہ ترہونہ اور العزیزیہ شہروں کے قریب ترک فوج کے 2 ڈرونز کو تباہ کردیا گیا ہے۔ لیبیا میں ترکی لیبیا کی وفاقی حکومت کی حمایت کررہا ہے جبکہ سعودی عرب خلیفہ حفتر کی حمایت کررہا ہے۔

لیبیا کی نیشنل آرمی کا کہنا ہے کہ اس نے لیبیا کے مغرب میں ترکی کے 2 ڈرونز کو گرایا دیا ہے۔
News Code 1899312
آپ کا تبصرہ