پاکستانی فوج کے 2 اہلکار وہابی دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک

پاکستان کے علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزپر وہابی دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں 7 وہابی دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں  ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزپر وہابی دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں 7 وہابی دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی معلومات پر شمالی وزیرستان کے علاقے ذاکرخیل میں آپریشن کیا۔ آپریشن میں 7  وہابی دہشت گرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید ہو گئے۔ 23 سالہ شہید مومن شاہ کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا اور 31 سالہ سپاہی محمد شاہ کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔ محمد شاہ نے پسماندگان میں بیوہ اور تین بچیاں چھوڑی ہیں۔

News Code 1899311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =