عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدر ٹرمپ کا الزام مسترد کردیا

عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان نے ووہان میں نمونیا پھیلنے کی پریس رپورٹ پر خبردار کیا تھا اور یہ یہ نہیں بتایا تھا کہ یہ" انسانوں کو انسانوں سے لگنے والی" بیماری ہے، تائیوان نے صرف یہ لکھا تھا کہ یہ بیماری " سارس " نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدرڈونلڈ  ٹرمپ کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان نے ووہان میں نمونیا پھیلنے کی پریس رپورٹ پر خبردار کیا تھا اور یہ یہ نہیں بتایا تھا کہ یہ" انسانوں کو انسانوں سے لگنے والی" بیماری ہے، تائیوان نے صرف یہ لکھا تھا کہ یہ بیماری " سارس " نہیں ہے۔  اطلاعات کے مطابق  ای میل میں تائیوان وارننگ پر وضاحت کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ تائیوان نے 31 دسمبر کو عالمی ادارہ صحت کو ای میل بھیجی تھی۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق تائیوان نے یہ نہیں بتایا تھا کہ یہ " انسانوں کو انسانوں سے لگنے والی" بیماری ہے، تائیوان نے صرف یہ لکھا تھا کہ یہ بیماری " سارس " نہیں ہے۔  واضح  رہے کہ امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت پر تائیوان کی وارننگ نظر انداز کرنے کا الزام لگایا تھا۔

ٹرمپ نےکہا تھا کہ تائیوان نے انسانوں سے انسانوں میں وائرس منتقلی کی وارننگ دی تھی اور عالمی ادارہ صحت نے ان کی ابتدائی وارننگ نظرانداز کرکے بیجنگ کی مدد کی۔ امریکی صدر کا الزام تھا کہ چین نے دنیا سے کورونا کی ہولناکی کو چھپایا تھا۔ ٹرمپ نےتائیوان وارننگ نظرانداز کرنے پر عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

News Code 1899304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =