طالبان نے افغان مرکزی بینک کے 5 ملازمین کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کردیا

افغانستان کے مرکزی بینک کے 5 ملازمین کو طالبان دہشت گردوں نے اغوا کرنے کے بعد بڑی بے دردی اور بربریت کے ساتھ قتل کردیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے 5 ملازمین کو طالبان دہشت گردوں نے اغوا کرنے کے بعد بڑی بے دردی اور بربریت کے ساتھ قتل کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے صوبہ ہرات میں ملک کے مرکزی بینک کے 5 ملازمین کو ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد گھر جانے کے دوران اغوا کرلیا گیا تھا بعد ازاں ایک ویران جگہ سے پانچوں ملازمین کی تشدد زدہ لاشیں مل گئی ہیں۔  ہرات پولیس کے ترجمان عبدالاحد ولی زادہ نے ملازمین کے اغوا اور قتل کی ذمہ داری طالبان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچوں ملازمین نے اپنی نقل و حرکت کے حوالے سے مطلع نہیں کیا تھا جس کے باعث وہ دہشت گردوں  کے ہاتھ لگ گئے۔

News Code 1899298

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =