ٹرمپ کا امریکہ میں کورونا سے پیدا صورتحال میں بہتری آنے کا دعوی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میں کورونا سے پیدا صورتحال اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اب یہ نیچےکی طرف جائیگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میں کورونا سے پیدا صورتحال اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اب یہ نیچےکی طرف جائیگی۔ صحافیوں کوبریفنگ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ اب کورونا سے پیدا صورتحال میں بہتری آئے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اس صورتحال کے بعد معاشی میدان میں مزید ابھر کر سامنے آئے گا۔

ٹرمپ کی جانب سے یہ دعویٰ ایسے وقت سامنےآیا ہے جب طبی ماہرین سماجی فاصلے پرسختی سےعمل کی ہدایت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب معاشی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ میں معاشی سرگرمیاں آئندہ ماہ معمول کےمطابق شروع ہوجائیں گی۔ واضح رہے کہ امریکہ میں ابھی تک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 697 ہو گئی ہے، جب کہ 4 لاکھ 68 ہزار 895 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔

News Code 1899293

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =