امریکہ کا WHO پر کورونا سے متعلق تائیوان کی معلومات نظرانداز کرنے کا الزام

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے چین میں پھیلتے کورونا سے متعلق تائیوان کی وارننگ کو نظر انداز کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے عالمی ادارہ صحت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے چین میں پھیلتے کورونا سے متعلق تائیوان کی وارننگ کو نظر انداز کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے متعلق اقدامات کرنے میں بہت دیر کی، امریکہ اس بات سے سخت پریشان ہے کہ تائیوان کی معلومات کو دنیا سے چھپا کر رکھا گیا، ڈبلیو ایچ او نے 14 جنوری 2020 کو ایک بیان میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کا انسان سے انسان میں منتقل ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔ تائیوان کے نائب صدر کہتے ہیں کہ انہوں نے 31 دسمبر 2019 کو ڈبلیو ایچ او کو کورونا کے انسان سے انسان کو منتقل ہونے کے بارے میں متنبہ کیا تھا۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کے لئے امریکی امداد روکنے کی دھمکی دے دی۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کی مالی امداد روکنے کے لیے غلط وقت کا انتخاب کیا گیا ہے۔

News Code 1899291

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha