سلامتی کونسل کو کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے، انٹونیو گوٹریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران امن اور سلامتی کے لیے سلامتی کونسل کی کوششیں نہایت اہم ہوں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ وبا کے دوران امن اور سلامتی کے لیے سلامتی کونسل کی کوششیں نہایت اہم ہوں گی۔ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انٹونیو گوٹریس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف ایک نسل کی لڑائی کا سامنا ہے اور سلامتی کونسل مشکل کی اس گھڑی میں اتحاد کا ثبوت دے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ساری دنیا کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور  پہلے سے زیادہ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

News Code 1899290

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =