شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے قرنطینہ ميں چلے گئے

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان کو محفوظ مقام پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیو یارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو محفوظ مقام پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے کم از کم 150 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو قرنطینہ میں پہنچادیا گیا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کا نشانہ بننے والوں میں شاہی خاندان کے سینئر اور جونیئر افراد شامل ہیں۔

سعودی  دارالحکومت ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز آل سعود بھی کورونا کا نشانہ بنے ہیں، ان کی عمر 70 سال کے قریب ہے اور وہ اس وقت آئی سی یو میں ہیں۔ سعودی عرب کےبہت سے شہزادے یورپ اور امریکہ جاتے رہتے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ لوگ وہاں سے کورونا وائرس اپنے ساتھ لے کر آئے ہیں۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے شاہ سلمان کو جدہ کے قریب ایک جزیرے پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے جبکہ ولی عہد محمد بن سلمان کو بحیرہ احمر کے پاس ایک جزیرے پر قرنطینہ کیا گیا ہے۔

News Code 1899286

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =