بھارت کا امریکہ کے ساتھ ملکر کورونا وائرس کو شکست دینے کا اعلان

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی جانب سے امریکہ کو کورونا وائرس کے علاج میں مددگار ملیریا کی دوا برآمد کرنے پر آمادگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ ملکر کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی جانب سے امریکہ کو کورونا وائرس کے علاج میں مددگار ملیریا کی دوا برآمد کرنے پر آمادگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ ملکر کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، یہ ایسا وقت ہے کہ جب دوست قریب آتے ہیں۔ انہوں نے یہ پیغام ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ کے جواب میں دیا جس میں امریکی صدر نے بھارت کی جانب سے ملیریا کی دوا امریکہ کو برآمد کرنے پر آمادگی کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا تھا۔

News Code 1899273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =