پاکستان میں کورونا وائرس سے 64 افراد ہلاک/ کورونا وائرس میں 4437  مبتلا

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 64 ہو گئی، مزید کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد کنفرم کیسز کی تعداد 4 ہزار 437 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 64 ہو گئی، مزید کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد کنفرم کیسز کی تعداد 4 ہزار 437 ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 64 ہلاکتوں میں سے سندھ میں سب سے زیادہ 21 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ خیبر پختون خوا میں 20 اور پنجاب میں 17 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض انتقال کر چکا ہے۔اب تک پنجاب سب سے زیادہ کورونا کے مریضوں والا صوبہ ہے جہاں 2 ہزار 188 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ سندھ میں 1 ہزار 126، خیبر پختون خوا میں 560، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 213، 213، اسلام آباد میں 102 اور آزاد کشمیر میں اب تک 33 کورونا کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

News Code 1899271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =