پاکستان کا بھارتی کواڈ کاپٹر مارگرانے کا دعوی

پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے کواڈ کاپٹر کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے کواڈ کاپٹر کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے اعلان کیا ہے کہ  پاکستانی فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کا مذکورہ کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک اندر آ گیا تھا۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی یہ حرکت پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون جاسوسی کے لیے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک اندر آیا تھا۔

News Code 1899267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =