مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کرونا وائرس کا پھیلا ﺅ روکنے کےلئے امن فوجیوں کی تعیناتی اور گردش 30 جون تک معطل کر دی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس کے ترجمان سٹیفنی دوجارک نے ورچوئل پریس بریفنگ میں کہا کہ نوول کرونا وائرس کی منتقلی کے خطرے کو کم کرنے کےلئے سکریٹری جنرل نے وردی والے اہلکار،انفرادی افسران ، پولیس اور ملٹری یونٹس کی تعیناتی اور گردش کا عمل 30 جون تک معطل کر دیا ہے۔ ہمارے امن مشن کورونا وائرس کا پھیلا روکنے اور اسکے انسداد کےلئے ہمہ وقت کام کر رہے ہیں، آنیوالے باوردی اہلکاروں کی کورونا وائرس سے پاک حیثیت کو یقینی بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے تاکہ اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کےلئے اس متعدی مرض کے خطرے کا کم کرتے ہوئے ہماری آپریشنل صلاحیتوں کو برقراررکھا جاسکے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کرونا وائرس کا پھیلا ﺅ روکنے کےلئے امن فوجیوں کی تعیناتی اور گردش 30 جون تک معطل کر دی ہے ۔
News Code 1899255
آپ کا تبصرہ