امریکی صدر دھمکی سے باز رہیں/ یہ وقت فنڈز روکنے کا نہیں

عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے جانبداری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا جیسی نازک صورت حال میں فنڈز روکنے کی دھمکی نامناسب رویہ ہے۔

مہر خبررساں ایجسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے جانبداری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا جیسی نازک صورت حال میں فنڈز روکنے کی دھمکی نامناسب رویہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے مشیر ڈاکٹر بروس ایلورڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او ایک غیر جانبدار ادارہ ہے اور چین سمیت کورونا وائرس میں مبتلا دیگر ممالک کی یکساں مدد کی ہے۔ اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا بیان حقائق کے منافی ہے۔

ڈاکٹر بروس ایلورڈ نے صدر ٹرمپ کی فنڈز بند کرنے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک خطرناک وائرس سے نبرد آزما ہے اور یہ وقت فنڈنگ روکنے کا نہیں بلکہ ایک دوسرے کا ہاتھ مضبوط کرنے کا ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کے لیے جانب دار ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سست روی کے ساتھ فیصلے اور اقدامات کیے گئے جس کی وجہ سے یہ عالمی وبا سنگین ہوگئی۔

News Code 1899248

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =