اسلام آباد آنے والے 25 مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت

پاکستان کے اسلام آباد ايئر پورٹ پر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے پہنچنے والے 25 مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے اسلام آباد ايئر پورٹ پر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے پہنچنے والے 25 مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ گئی ہے۔ جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ پرمسافروں کو سروسز فراہم کرنے والے ملازمین کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینیئر جوائنٹ ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر اعجاز احمد کی جانب سے مراسلہ تحریر کر دیا گیا ہے۔مراسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈیوٹی ٹرمینل منیجر حق نواز سمیت 26 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانا کی سفارش کی ہے، ان تمام ملازمین نے مسافروں کو سروسز فراہم کی تھیں۔واضح رہے کہ 3 اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 782 سے ٹورنٹو سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی تھی۔

News Code 1899244

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =