مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور کشمیری جاں بحق ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک کشمیری کو ہلاک کردیا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک علیحدگی پسند کو ہلاک کیا ہے جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج ماورائے عدالت کشمیری جوانوں کو قتل کررہی ہے اور بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی اور شہری حقوق سے بھی محروم کررکھا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور کشمیری جاں بحق ہوگیا ہے۔
News Code 1899243
آپ کا تبصرہ