قم میں آیت اللہ یعقوبی کے دفتر کی طرف سے مفت دواؤں کی تقسیم

قم میں عراق کے معروف دینی مرجع شیخ آیت اللہ یعقوبی کی طرف سے غیر ایرانی طالب علموں میں مفت دوائیں تقسیم کی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  عراق کے معروف دینی مرجع آیت اللہ شیخ یعقوبی کے پاکستان میں نمائندے حجۃ الاسلام  ہادی حسین نے کہا ہے کہ قم میں عراق کے معروف دینی مرجع شیخ  آیت اللہ یعقوبی کے دفتراور وائس آف پاکستان کے تعاون سے غیر ایرانی طالب علموں میں مفت دوائیں تقسیم کی گئی ہیں۔

جناب ہادی حسین نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پوری پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔عراق کے معروف دینی مرجع  آیت اللہ شیخ یعقوبی نے کہا ہے کہ " اس وقت مشکل میں پھنسے افراد کی مدد کرنا دینی ، مذہبی اور انسانی فریضہ ہے" ۔اور اس فریضہ کے تحت قم میں آیت اللہ شیخ یعقوبی کے دفتر کی جانب سے بعض غیر ایرانی طلباء میں مفت دوائیں فراہم کی گئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ وہ محمد و آل محمد (ص) کے صدقہ میں اللہ تعالی اس عالمی وباء سے تمام انسانوں کو نجات عطا فرمائے اور جو لوگ اس وباء میں مبتلا ہوگئے ہیں ، اللہ تعالی انھیں صحت و سلامتی عطا فرمائے۔

News Code 1899242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =