مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کی بنا پر 10 ہزار پاکستانیوں کو نوکریوں سے نکال دیا ہے۔ پاکستان قونصل جنرل احمد امجد علی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانی وبائی بیماری کورونا وائرس کے باعث نوکریوں سے فارغ کر دیئے گئے ہیں۔عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر دبئی میں جاری لاک ڈاؤن کے سبب 35 ہزار پاکستانی متحدہ عرب امارات سے واپس وطن آنا چاہتے ہیں، وطن واپسی کے خواہشمند افراد کی پاکستان قونصل خانہ میں رجسٹریشن کردی گئی ہے۔ قونصل جنرل احمد امجد علی کہا کہنا ہے کہ یو اے ای میں موجود 10 ہزار پاکستانیوں کو کورونا ائرس کے باعث نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کی بنا پر 10 ہزار پاکستانیوں کو نوکریوں سے نکال دیا ہے۔
News Code 1899241
آپ کا تبصرہ