امریکی وزیر بحریہ عہدے سے مستعفی ہوگئے

کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ بحری بیڑے کے جبری مستعفی کپتان کی توہین کرنے والے امریکی وزیرِ بحریہ تھامس موڈلی بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ بحری بیڑے کے جبری مستعفی کپتان کی توہین کرنے والے امریکی وزیرِ بحریہ تھامس موڈلی بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ امریکی بحریہ کے وزیر موڈلی نے استعفیٰ اپنی آڈیو سامنے آنے کے بعد دیا جس میں انہوں نے ایئر کرافٹ کیریئر تھیڈور روزویلٹ کے معزول کمانڈر کو بیوقوف کہا تھا۔طیارہ بردار بحری جہاز کے کپتان کروزیئر نے اپنے ساتھیوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے مدد طلب کی تھی۔ سیلرز میں انتہائی مقبول کپتان روزیئر کو جہاز سے روانگی کے وقت عملے نے سلیو ٹ کر کے تالیوں کی گونج میں رخصت کیا تھا۔ واضح رہے کہ کپتان بریٹ کروزیئر کو امریکی صدر ٹرمپ نے بحری جہاز میں کورونا کی وبا پھیلنے کے سلسلے میں مدد طلب کرنے پر برطرف کر دیا تھا۔

News Code 1899233

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =