دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 14 لاکھ سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 14 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 81 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد  14 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 81 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔کورونا وائرس نے امریکہ اور یورپ کو بھیانک صورت حال میں دھکیل دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یورپ میں اٹلی اور اسپین کے بعد کورونا وائرس نے اب فرانس پر پنجہ گاڑدیا ہے جہاں ایک ہی دن میں 1400 افراد لقمہ اجل بن گئے، فرانس میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مریضوں کی تعداد میں فرانس اب چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ کورونا وائرس میں مبلتلا افراد کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے نمبر پر ، اسپین دوسرے پر ، اٹلی تیسرے نمبر پر اور اب چوتھے نمبر پر فرانس آگیا ہے۔

News Code 1899230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =