امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 2 ہزار افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاری کا سلسلہ جاری ہے ۔ امریکہ میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 2 ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاری کا سلسلہ جاری ہے امریکہ میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 2 ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جان ہیپکینزیونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق  امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں ميں 2000 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 12722 تک پہنچ گئی ۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق صر نیویارک میں 4 ہزار سے زآئد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ذرائ‏ کے مطابق امیرکہ میں کورونا وائرس  میں مبتلا افراد کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

News Code 1899229

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =