ایران کا کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ترکی کی مدد کرنے پر آمادگی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزيرخارجہ محمد جواد ظریف نے ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ترکی کی مدد کرنے پر آمادگی کا اظہارکیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزيرخارجہ محمد جواد ظریف نے ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ترکی کی مدد کرنے پر آمادگی کا اظہارکیا ہے۔ ظریف نے ترکی میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس سخت شرائط میں ترکی کی مدد کرنے کے لئے آمادہ ہے ۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے باہمی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

News Code 1899220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =