امریکی صدرٹرمپ  کی دوا فروخت نہ کرنے پر بھارت کو سخت دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہائڈروکسی کلوروکوئن دوا کی کھیپ امریکہ نہ بھیجنے پر بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہائڈروکسی کلوروکوئن دوا کی کھیپ امریکہ نہ بھیجنے پر بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت ملیریا کی دوا ہائڈروکسی کلوروکوئن خاصی بڑی مقدار میں بناتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائڈروکسی کلوروکوئن کو کورونا (کووڈ 19) کےخلاف لڑائی میں " گیم چینجر" قرار دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت نے امریکہ کو کورونا وائرس کے علاج میں مددگار ملیریا کی دوا برآمد کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔ ہائیڈروکسی کلورو کوئن ایک پرانی اور سستی دوا ہے جسے ملیریا کے مریضوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ دوا کورونا وائرس کے علاج میں کسی حد تک مددگار رہی ہے۔اس دوا کی بڑھتی ہوئی مانگ اور مثبت نتائج کے سبب امریکا نے بھارت سے مذکورہ دوا برآمد کرنے کی درخواست کی تھی جس پر بھارت نے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا کیونکہ اس دوا کو لوگوں کی جانب سے بڑی تعداد میں خریدے جانے کے سبب بھارت میں بھی اس کی قلت ہوگئی ہے۔

News Code 1899218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =